ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ کے ہدایت کار اور ٹی وی ٹاک شو کے میزبان کرن جوہر کی خود نوشت نے انڈیا میں ہم جنس پرستی یا امرد پرستی پر جاری بحث کو پھر تیز کر دیا ہے۔ کرن جوہر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ’سب جانتے ہیں کہ میرا جنسی رجحان کیا ہے۔ مجھے اسے بتانے کے لیے چیخنے کی ضرورت نہیں۔
اگر مجھے اس کا نام لینا پڑا تو میں اس کا نام صرف اس لیے نہیں لے سکتا کہ مجھے اس ملک میں اس کے سبب شاید قید ہو جائے۔ اسی لیے میں کرن جوہر ان تین حرف والے لفظ کا ذکر نہیں کر سکتا لیکن بہت ممکن ہے کہ سب میرے بارے میں جانتے ہیں۔ ان کی خود نوشت کا عنوان ’این ان سوٹیبل بوائے‘ یعنی ’غیر موزوں لڑکا‘ ہے۔خیال رہے کہ انڈیا میں تعزیرات ہند کی تقریبا ڈیڑھ سو سال پرانی دفع 377 ہم جنس پرستی کو قابل تعزیر قراردیتا ہے۔ گذشتہ سال فروری میں انڈیا کی عدالت عظمی نے اپنے پرانے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی بات کہی تھی جس میں انھوں نے اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔