جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

طبعی موت یا قتل؟؟اوم پوری کے بارے میں بالاخر اس اہم سوال کا جواب مل ہی گیا،حتمی رپورٹ جاری

datetime 9  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق اوم پوری کے بارے میں بالاخر حتمی خبر آہی گئی ہے ، تحقیقات کے بات یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اوم پوری کی موت طبعی نہیں تھی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی سر پر چوٹ کی نشاندہی ہوئی جبکہ اوم پوری کے قریبی دوست پروڈیوسرخالد قدوائی نے اوم پوری کے بیٹے احسان کے بارے میں کچھ انکشافات کئے ہیں

جبکہ پولیس نے اب اوم پوری کی اہلیہ نندتا کو بھی شک کے دائرے میں شامل کرتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کردی ہے، بھارت کے مختلف علاقوں میں اوم پوری کے انتقال پر خوشیاں منائی جاتی رہیں ، ہندوانتہاپسندوں کے اس گھناؤنے طرز عمل پر سوشل میڈیا پر شدیدردعمل دیکھنے میں آیا ، بعد ازاں بھارتی اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہونے والے انکشافات نے دنیابھرمیں ہنگامہ برپاکردیا،جس کے مطابق اداکار اوم پوری کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی جبکہ ان کے سرپر ڈیڑھ انچ کا گہرا زخم کا نشان بھی پایاگیا ہے ، اداکار کی لاش کو کچن کے قریب برآمد کیاگیا، معلوم ہوا ہے کہ اداکار کی اپنی سابقہ اہلیہ نندتا پوری سے بھی لڑائی ہوئی تھی جبکہ نندتا نے بالی ووڈ ہدایت کار خالد قدوائی اور اوم پوری کے ڈرائیور کو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے ، پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے ، اوم پوری پاکستان سے تعلقات کے حامی تھے اور اکثر اوقات پاکستان کے دورے کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے بھارت میں ان کو بعض انتہاپسند اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے تھے ،ابتدائی طورپر اوم پوری کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قراردی گئی تھی جبکہ اب پولیس خالد قدوائی، اوم پوری کی اہلیہ سمیت ڈرائیور اور بیٹے ایشان کو بھی تفتیش میں شامل کرچکی ہے۔واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکار اوم پوری نے اکثر اوقات بھارت کے بارے میں کافی سخت الفاظ کا استعمال کیا جبکہ پاکستان کی مضبوطی کی تعریف بھی کی ،اوم پوری ہمیشہ بھارتی معاشرے کی برائیوں کے خلاف بات کرتے رہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گھبراؤ نہیں بیٹا بہت مضبوط ہے

پاکستان ان کی کوئی معمولی تعداد نہیں ہے بائیس کروڑ کی ہے، وہ چھٹکو سا سالہ کشمیر ہم سے نہیں سنبھلتا،جبکہ ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں جسے مبینہ طورپر ان کی موت کی وجہ بھی قراردیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ کیسی کیسی گھٹیا فلمیں بناکر پاکستانیوں پر تھوکتے رہے ہو ، بے شرمو،اوم پوری کے ایسے ہی بیانات پر ان پر غداری کے مقدمے بنائے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…