جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

’’میں نے شوبز نہیں چھوڑا‘‘جعلی خبریں کون چلوا رہا ہے؟ارشد ’’چائے والا‘‘ نے حقیقت واضح کر دی

datetime 6  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ مسکان جے کے ساتھ فوٹوشوٹ کے بعد اہلخانہ کی ناراضی کے بعد ارشدخان چائے والا کے شوبز کوخیرباد کہنے کی خبریں گرم تھیں لیکن اب’ چائے والا‘ میدان میں آگیااورشوبز سے کنارہ کشی کرنے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق خبریں تھیں کہ مسکان جے کے ساتھ فوٹو شوٹ کے بعد ارشدخان کی فیملی برہم ہوگئی اور خود کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے دور رکھنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا جس کے بعد ارشد خان نے شوبزچھوڑنے کا فیصلہ کیا اور دوبارہ پرانے ڈھابے پر ہی چائے بیچتے دکھائی دیں گے تاہم ارشدخان کے منیجر عبداللہ کاکہناتھاکہ ’سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالا سٹارجرنلزم کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہے کیونکہ تفریح سے وابستہ یہ وہ واحد کام ہے جواس کی فیملی کیلئے قابل قبول ہے۔
شوبز چھوڑنے کی خبرسامنے آنے پر ارشدخان بھی میدان میں آگئے اور اپنے فیس بک پیج پر لکھاکہ شوبز چھوڑنے اور دوبارہ ڈھابہ سنبھالنے کی خبر جعلی ہے اور اس کو رپورٹ کریں، یہ خبر دشمن نے اڑائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…