بھارت کا وہ فنکار جس نے اپنے پیشے سے شادی کر لی

31  دسمبر‬‮  2016

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے کیوں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا۔بالی ووڈ کے ہدایتکار کرن جوہر کا شمار فلم نگری کے صف اول فلمسازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جس میں ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘،’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘،’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘،’’مائی نیم ازخان‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں جب کہ کرن جوہرکامیاب کیرئیر کے باوجود تاحال کنوارے ہیں لیکن اب انہوں نے شادی کے حوالے سے حسرت کا اظہار کیا ہے۔کرن جوہر کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ شادی اور باپ بننامیری قسمت میں نہیں ہے کیوں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا ہے جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جب کہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے اسی لیے اپنی ہر فلم کو بچہ سمجھتا ہوں۔کرن جوہر نے کہا کہ عالیہ بھٹ اور ورن دھون سمیت متعدد اداکاروں کو اپنے بچوں کی طرح رکھتا ہوں کیوں کہ یہ بچے مجھے والدین والی عزت دیتے ہیں اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ میں اب باپ بنوں گا ہی نہیں جب کہ ایسا نہیں ہے کہ میں اپنی زندگی کو ادھورا سمجھتا ہوں بلکہ میں اپنے پیشے میں خود کو مکمل سمجھتا ہوں۔#/s#

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…