جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

نئے سال کا جشن ضرور منائیں مگر ۔۔۔! شاہ رخ خان نے اپنے مدحوں کو اہم پیغام دیدیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ میں کنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے شاہ رخ خان سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ اپنی فلم کی مارکیٹنگ کس انداز میں کرنی چاہیے۔شاہ رخ خان نے نئے سال کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی آنے والی فلم’’رئیس‘‘ کے اسٹائل میں مداحوں کو ایک پیغام دیتے نظر آئے۔اس ویڈیو میں شاہ رخ خان نے نہایت سنجیدہ انداز میں مداحوں کو سمجھایا کہ وہ نئے سال کا جشن ضرور منائیں لیکن ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کریں، ساتھ ساتھ شاہ رخ نے اپنی فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر ایک ہیش ٹگ’’رئیس کی سنو‘‘ کے ذریعے کی۔واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق نشے میں گاڑی چلانے سے ہونے والے ہندوستان میں حادثات میں ہر سال ایک لاکھ افراد کی ہلاکت ہو جاتی ہے، جبکہ شاہ رخ خان کو امید ہے کہ اس میں کمی آئے گی۔فلم’’رئیس‘‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ اور نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…