ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان ’’اسٹارڈسٹ ایوارڈ‘‘کی تقریب میں پہنچے تو رنبیر کپور انہیں دیکھتے ہی اسٹیج چھوڑ کرچلے گئے۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے سلمان خان اور رنبیر کپور سے معاشقے ناکام ہوچکے ہیں لیکن اس کے سائیڈ ایفیکٹ اب بھی جاری ہیں جب کہ کترینہ کے باعث سلمان اور رنبیرکے تعلقات کئی سالوں سے سرد مہری کا شکار ہیں اور دونوں اسٹار تقریبات میں ایک دوسرے کونظر انداز کرتے نظر آتے ہیں تاہم اب رنبیر نے کیمرے کی آنکھ کے سامنے ایسی ہی حرکت کرڈالی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارڈسٹ ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں نامورستاروں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں رنبیر کپور اپنے والد رشی کپوراور والدہ نیتوسنگھ کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے کہ اچانک سلمان خان کی انٹری ہوئی تو چاکلیٹی ہیرو سلو میاں کو دیکھتے ہی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا تاہم صحافیوں کی جانب سے رنبیر سے اس متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا۔
سلمان خان کو دیکھتے ہی رنبیر نے تقریب ادھوری چھوڑ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے



















































