ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے زندگی کی 51 بہاریں دیکھ لیں ۔سلمان خان نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں 27 دسمبر1965 کو بالی ووڈ کے معروف رائٹر سلیم خان کے گھر آنکھ کھولی اور ان کا نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1988میں فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے کیا تاہم ان کو پہلی کامیابی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے ملی۔سلمان خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی عروج و زوال دیکھے اورایک وقت وہ بھی آیا جب بالی ووڈ میں ان کی پہچان کم ہونے لگی تاہم اگست 2003 میں ریلیزہونے والی فلم ’’تیرے نام ‘‘کی کامیابی سے واپس انڈسٹری میں قدم جمانے والے سلمان خان نے اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے جس میں ’’دبنگ‘‘،’’وانٹڈ‘‘،’’باڈی گارڈ‘‘ ،’’پارٹنر‘‘، ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘،’’ کک ‘‘،’’بجرنگی بھائی‘‘ ،’’پریم رتن دھن پایو‘‘اور ’’سلطان‘‘ شامل ہیں۔فلمی کیریئر کے دوران سلمان خان اپنے معاشقوں کی وجہ سے کئی بار خبروں کی بھی زینت بنے رہے، یہی نہیں انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کے ساتھ ان کے معاشقوں کی خبریں زبان زدعام رہیں جس میں سنگیتا بجلانی، ایشوریارائے بچن اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں غیر ملکی اداکاراؤں کو متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کو جاتا ہے۔ ان کی متعارف کرائی گئی ادکاراؤں کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ،جیکولین فرنینڈس، سنی لیونی سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم ’’دبنگ‘ میں مجرموں کو جیل کی ہوا کھلانے والے سلمان خان کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی عدالتوں کے چکر لگانے پڑے اور سزا کا سامنا بھی کرنا پڑا جس میں 2002 کے ’’ہٹ اینڈ رن کیس‘‘ میں مقامی عدالت کی جانب سے انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جسے بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا لیکن اب اس کیس سمیت کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔#/s#
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے زندگی کی 51 بہاریں دیکھ لیں

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے ...
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے ...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی ...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن ...
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: ...
-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
-
نئے دلائی لاما کی تقرری پر بیان بازی، چین کا بھارت کوانتباہ
-
سورۃالناس پڑھنا شروع کی تو جِن فوراً بولا کہ پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے ...
-
اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا ...
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھین...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرف...
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الز...
-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
-
نئے دلائی لاما کی تقرری پر بیان بازی، چین کا بھارت کوانتباہ
-
سورۃالناس پڑھنا شروع کی تو جِن فوراً بولا کہ پڑھنا بند کرو، ثاقب ثمیر نے خوفناک واقعہ سنا دیا
-
اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا شکار
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
-
سونا سستا ہوگیا