اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش ۔۔۔۔ جاوید شیخ نے ایسی بات کہہ کہ سب حیران رہ گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) ملک کے معروف اداکار‘ فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جاوید شیخ نے پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے خوفزدہ ہونے کی بجائے مقابلے کی فضا پیدا کی جائے۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ بھارتی سنیما انڈسٹری بہت بڑی ہے جومسلسل ترقی کر رہی ہے۔ جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی اداکار یہاں سے خود رابطہ کرتے ہیں۔
پاکستانی اداکار بھارت جا کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن بہت سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت بلایا جاتا ہے، اسی لئے وہ جاتے ہیں خود سے نہیں جاتے۔ مجھے خود بھارت کی طرف سے آفرز ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کو بھارت میں بہتر آمدن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں سکریننگ سے ہمارے سینما گھروں میں ملٹی پلیکسس بننا شروع ہوئے۔ اچھی فلم کی طرف لوگ مائل ہوتے ہیں، پھر چاہے وہ بھارتی ہو یا پاکستانی۔
اسی طرح فلم اندسٹری کی گروتھ ہوتی رہی تو 2018ء تک سالانہ پچیس سے تیس فلمیں پاکستان میں بنیں گی اور پاکستان فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔جاوید شیخ نے کہا کہ یہ خبر غلط ہے کہ ماہرہ اور فواد خان کو بھارت سے انتہاء پسندوں نے نکلوا دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب شیو سینا نے دھمکی دی تو فواد اور ماہرہ خان پاکستان میں تھے۔ ماہرہ خان کی بھارت میں فلم رئیس اسی طرح بغیر تبدیلی کے ریلیز ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تناؤ کا نقصان بھارتی اور پاکستانی سنیما دونوں کو ہے۔
بھارت کی فلم کے لئے پاکستان کی مارکیٹ بہت منافع بخش ہے۔ پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش سے پابندی اٹھنے کو امیتابھ جیسی بھارتی شخصیت امیتابھ بچن نے خوش آمدید کہا ہے اور اس کے بعد پاکستانی ڈراموں کو بھی بھارتی ٹی وی چینل دکھا رہا ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستانی سنیما کی ترقی کیلئے حکومتی کاوشوں کی ضرورت ہے۔ اگر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بات کریں تو کلچرل تعلقات پر بھی بات کریں تا کہ اس کو ایک لیگل شکل دی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فلمیں اب بہت اچھی بن رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…