جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی ڈرامے ’’سی آئی ڈی‘‘ کا 18سال بعد بڑا نقصان, اہم ترین کریکٹر اچانک ساتھ چھوڑ گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بھارت کے شہرہ آفاق ٹی وی ڈرامے ’’سی آئی ڈی‘‘ سے اے سی پی پردیومن کا کردار ختم کردیا گیا جس کیتحت ڈرامے میں ان کی موت ہوچکی ہے۔معروف ٹی وی ڈرامہ سی آئی ڈی 18 سال سے کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے جس کے تین اہم کرداروں اے سی پی پردیومن، ابھیجیت اور دیا کافی شہرت رکھتے ہیں جب کہ ڈرامے میں اے سی پی پردیومن کے ڈائیلاگ ’’کچھ توگڑبڑ ہے‘‘ نے بھی خوب شہرت حاصل کی لیکن اب ڈرامے کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ڈرامے سی آئی ڈی کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن کا کردار اب اختتام پذیر ہوچکا ہے کیونکہ ڈرامے میں ان کی موت واقع ہوچکی ہے۔
ڈرامے میں اے سی پی پردیومن کی موت کی وجہ دل کا دورہ دکھائی گئی ہے اور ان کی موت کا مقصد ڈرامے سے ان کے کردار کو ختم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامے میں اے سی پی پردیومن کی موت کے مناظر دکھائے جائیں گے اور یہ قسط 26 دسمبرکو آن ایئر کی جائے گی جس کے بعد اے سی پی کا ڈرامے میں کردارہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ اے سی پی پردیومن کا کردار ادا کرنے والے ’’شیواجی ساٹم‘‘ اور ان کی ٹیم نے ٹی وی انتظامیہ سے اپنے معاوضے میں اضافے کامطالبہ کیا تھا لیکن انتظامیہ کے معاوضہ بڑھانے سے انکار پر شیواجی ساٹم المعروف اے سی پی پردیومن اور ان کی ٹیم نے ڈرامے کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد آئندہ برس ڈرامہ سیریل بند ہونے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں تاہم چینل انتظامیہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ٹی وی ڈرامہ سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ 1998 سے کامیابی سے جاری ہے اور اب تک اس کی 1300 سے زائد اقساط ٹیلی کاسٹ ہوئی ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…