بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

آخر کیا وجہ ہے کہ معروف کرکٹرز اور عوام اس شخص کےساتھ سیلفی لینا اعزاز سمجھتے ہیں ؟

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالکل بھی حیران کن بات نہیں کہ اگر دنیا کے معروف ترین سرچ انجن سالانہ یا ماہانہ رپورٹس جاری کریں اور ان میں لکھا ہو کہ دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات خوبرو سلمان خان ، دلکش فواد خان ، گہری نیلی آنکھوں کا جادو چلاتا ارشد خان چائے والا ہیں ۔

مگر ہم آپ کو حیران کرنے کیلئے تیار ہیں چونکہ اس دنیا میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اور کسی کو بھی اللہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچا سکتا ہے ۔ تو قارئین خبر کچھ یوں ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق انٹر نیٹ پر حال ہی میں جہاں سلمان خان کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہیں اس دوڑ میں ایک ایسی شخصیت بھی شامل ہو گئی ہے جسے دیکھ کرآپ بے اختیار آسمان کی جانب نگاہیں اٹھا کر اللہ کی شان کی گواہی دیں گے۔ہم بات کر رہے ہیں بنگلہ دیش کے ”سپرسٹار“ عالم بوگھارا کی، جو یوٹیوب پر بھی سب سے زیادہ ٹرینڈنگ شخصیت ہیں۔ عالم بوگھارا خاص طور پر اپنے ہاتھوں سے لکھے گانوں کو اپنے اوپر ہی پکچرائز کرتے ہیں اور ان ویڈیوز میں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے ساتھ خوبرو ماڈلز ان کے مد مقابل ہوں۔  یہ گانے بعد ازاں یوٹیوب پر شیئر کر دئیے جاتے ہیں اور ان کے دیکھنے والوں کی تعداد حیران کن حد تک اس قدر زیادہ ہے کہ آپ شاید یقین نہ کر پائیں۔ یہی گانے ان کی آمدنی کا ذریعہ بھی ہیں اور اس آمدنی کا تخمینہ ایک محتاط اندازے کے مطابق لاکھوں میں ہے ۔ اپنے گانوں نے انہیں اس قدر مشہور کر دیا ہے کہ اب انہیں ٹی وی کے اشتہارات میں بھی لیا جانے لگا ہے ۔ عالم بوگھارا کی شہرت کا یہ عالم ہے کہ اب عوام کے ساتھ ساتھ معروف کرکٹرز بھی ان کے ساتھ سیلفی لینے کو بے تاب رہتے ہیں۔

2

3

4

5

6

7

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…