منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا میں مائیکل جیکسن ہوں؟ فریال مخدوم نے اختلافات کی بڑی وجہ بیان کر دی

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے چھوٹے بھائی اور دیگر رشتہ دار انہیں مائیکل جیکسن کہتے ہیں اور اس قسم کے طعنوں کا سلسلہ شادی کے بعد سے جاری ہے۔باکسر عامر خان کی ازدواجی زندگی میں اہلیہ اور والدین کو لے کر ایک بہت بڑا بھونچال آیا ہوا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب ایک مرتبہ پھر ان کی اہلیہ ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کے رشتہ داروں پر چڑھ دوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو اور ذاتی معاملات پبلک کرنے کی عادت نہیں لیکن میں عامر خان کے بھائی اور رشتہ داروں کی جانب سے چلائی جانے والی منفی مہم سے تنگ آچکی ہوں۔
فریال مخدوم نے الزام عائد کیا کہ جب وہ حاملہ تھیں اس وقت عامر کے بھائی ہارون اور ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک مہم چلائی جو بہت تکلیف دہ تھی جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ فریال اصلی حالت میں نہیں ہے کیوں کہ اس نے پلاسٹک سرجری کرا رکھی ہے اور میں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی یہی نہیں ہارون اور ان کی بہن انہیں مائیکل جیکسن سے تعبیر کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت صبر کرنے والی خاتون ہوں اس لئے اس تمام معاملے پر خاموشی کو ترجیح دوں گی اور میری خاموشی ہی انہیں خاموش کرانے پر مجبور کردے گی۔
عامر خان کے بھائی ہارون خان نے 2013 میں فریال مخدوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مائیکل جیکسن ابھی مرا نہیں بلکہ ہمارے ساتھ رہ رہا ہے جبکہ ہارون نے ہیش ٹیگ میں فریال مخدوم اور پلاسٹک کاؤ بھی لکھا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…