بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سروں کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی۔۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام کیا تھا ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 16 ویں برسی23دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں لاہور،کراچی،قصور ،ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد اور دیگر شہروں میں ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے جس میںعزیز و اقارب اور فلمی دنیا سے و ابستہ شخصیات شریک ہوں گی جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملک ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے گی مشہور فلمی وغیر فلمی گیت نشر کیے جائیں گے۔ملکہ ترنم نور جہاں21ستمبر 1926ء کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں انہوں نے سٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے انہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے انہوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا ۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیںان کی عمر 74برس تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…