جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میرا سیٹھی نے ادب کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی تیاری کرلی

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اداکاری کے میدان میں خود کو منوانے کے بعد پاکستان ٹیلی ویڑن انڈسٹری کے نئے اور معروف نام میرا سیٹھی نے ادب کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے۔مشہور پبلشنگ اداروں نوف اور بلومز بری نے میرا سیٹھی کی مختصر کہانیوں کے پہلے مجموعے کا انتخاب کرلیا اور کتاب 2018 میں امریکا، برطانیہ اور بھارت میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔میرا سیٹھی اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل کے ایڈیٹر کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں اور ان کا کام نیو یارک ٹائمز سمیت دا کاراوان میں بھی شائع ہوچکا ہے ٗاپنے کیرئیر میں ملنے والی اس نئی کامیابی پر میرا بہت خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ایجنٹ نے مسودہ روانہ کیا تھا تو وہ مسلسل دعا کررہی تھیں کہ ادارے کے ایڈیٹرز اس پر ایک نگاہ ڈال لیں۔میرا سیٹھی کے مطابق نوف کے رائٹرز جنہیں وہ کم عمری سے پڑھتی اور پسند کرتی رہی ہیں ٗوہی ادارہ اب ان کا ناشر بننے جارہا ہے، یہ بالکل خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…