پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

راکھی ساونت پر نریندر مودی کی تصاویر والا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا ، بڑی مشکل سر پر آن پڑی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے پور(آئی این پی) راکھی ساونت پر نریندر مودی کی تصاویر والا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا ، بڑی مشکل سر پر آن پڑی ,بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت پر نریندر مودی کی تصاویر والا لباس پہننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت شہ سرخیوں میں جگہ بنانے کا فن خوب جانتی ہیں یہی وجہ ہے کبھی متنازع بیان تو کبھی اداکارہ سنی لیون پر تنقید کرنے سے باز نہیں آتی ہیں لیکن اب اداکارہ کو ایسی ہی حرکت مہنگی پڑگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کی عدالت نے شہری کی درخواست پر اداکارہ راکھی ساونت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد مقامی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ میں تنازعات کی زد میں رہنے والی آئٹم گرل راکھی ساونت نے حال ہی میں اداکار پرتیوشا بینرجی کی خودکشی کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ‘چھت کے پنکھوں’ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ مقبول ہندوستانی ڈرامہ ’بالیکا ودھو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے یکم اپریل کو ممبئی میں اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جس کی وجہ ان کا اپنے بوائے فرینڈ سے خراب تعلقات کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہونا بتائی گئی۔آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت جو اداکارہ پرتیوشا کی قریبی دوست بھی تھیں، نے حال ہی میں ممبئی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملک میں موجود تمام چھت کے پنکھوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔راکھی کا کہنا تھا ’میں چاہتی ہوں گھر گھر سے چھت کے پنکھے ہٹادیئے جائیں، کیوں کہ ان ہی سے لٹک کر بہو بیٹیاں خودکشی کر رہی ہیں، میں وزیراعظم مودی سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان پنکھوں پر پابندی عائد کریں‘۔راکھی نے عوام سے بھی درخواست کی کہ جو بھائی اپنی بہن سے پیار کرتا ہے یا جو ماں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہے وہ اس پنکھے کو اپنے گھر سے ہٹا دے۔راکھی نے چھت کے پنکھوں کو ہٹا کر ٹیبل پر رکھنے والے پنکھوں (ٹیبل فین) اور اے سی لگانے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…