وویک اوبرائے اور ایشوریامیں بریک اپ کی داستان سامنے آگئی

2  ‬‮نومبر‬‮  2016

ممبئی (این این آئی) بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے سلمان خان کے ساتھ بریک اپ کے بعد جہاں اپنی ذاتی زندگی سے بہت دکھی تھیں تو وہیں انھیں اپنے فلمی کیریئر نے بھی پریشان کیا ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم چلتے چلتے میں رانی مکھرجی کی جگہ پہلے ایشوریا رائے ہی مرکزی کردار میں کاسٹ تھیں۔ شاہ رخ کے ساتھ انہوں نے کئی دنوں تک شوٹنگ بھی کی تھی، لیکن ایک دن سلمان فلم کے سیٹ پر پہنچے اور انہوں نے ایشوریا سے ملنے کے لئے شاہ رخ سے لڑائی کر لی۔ سلمان خان کے ہنگامے سے شاہ رخ اتنے پریشان ہوئے کہ انہوں نے ایشوریا کو فلم سے نکال دیا۔ اس دور میں ایسی حالت ہو گئی تھی کہ کوئی بھی ہیرو ایشوریا کے ساتھ کم نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ اسے ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں سلمان اس سے جھگڑا نہ کریں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہی وہ موقع تھا جب ان کی زندگی میں وویک اوبرائے نے انٹری لی۔ وویک اوبرائے اور ایشوریہ ایک دوسرے کے انتہائی قریب آنے لگے۔ کئی مواقع پر وویک نے ایشوریا کے لئے اپنے پیار کا اظہار کیا۔ تاہم ایشوریا نے کبھی اپنے تعلقات پر کچھ بھی کھل کر نہیں کہا۔ یکم اپریل 2003ء کو ایسا ہوا کہ پوری دنیا نے ایشوریا، سلمان اور وویک اوبرائے کے رشتے کا کڑوا سچ دیکھا۔ وویک نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ سلمان نے انہیں 41 بار فون کیا اور انہیں گندی گالیاں دیں۔ وویک نے صحافیوں سے کہا کہ سلمان نے ایشوریا سے ان کی دوستی کی وجہ سے انہیں گالیاں دیں اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔وویک اوبرائے نے کئی انٹرویوز میں دعویٰ کیا کہ میں نے ایشوریا کے لئے سلمان سے جھگڑا کیا، لیکن انہوں نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ یہاں تک کہ اس پریس کانفرنس کے بعد وویک سے انڈسٹری کے بہت سے لوگوں نے کنارہ کر لیا۔ اس کے بعد ایشوریا کی زندگی میں ابھیشیک نے انٹری لی اور وویک کے ساتھ ان کا رشتہ پوری طرح ختم ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…