منگل‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2024 

فواد اور ماہرہ کے بعد شامت آئی صبا قمر کی، بھارت نے ہاتھ کر دیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی فواد خان اور ماہرہ خان کی طرح بولی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے کی تیاری کررہی تھیں تاہم ان کا بالی ووڈ کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کی شوٹنگ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ فلم کی کہانی رومانوی اور مزاح پر مبنی تھی جس میں عرفان خان شوہر جب کہ صبا قمر ان کی بیوی کا کردار ادا کررہی تھیں۔ فلم کی ہدایات ساکت چوہدری دے رہے ہیں۔دوسری جانب عرفان خان کے ترجمان نے فلم کی شوٹنگ ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان اور صبا قمر کی اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں جاری کشیدگی کا سب سے برا اثر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر بڑ رہا ہے جس کی ایک مثال فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ بھی ہے۔دوسری جانب ماہرہ خان کی شاہ رخ خان کے ساتھ بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ بھی مشکلات کا شکار ہے۔

موضوعات:



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…