جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اوم پوری کے بعد پاکستانیوں کی حمایت کیلئے بے تاب معروف ترین بھارتی شخصیت میدان میں کود پڑیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بھارتی سنیما مالکان کی جانب سے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش پر پابندی کے خلاف معروف ہدایتکارمہیش بھٹ اورسنسر بورڈ کے چیرمین پہلاج نہلانی میدان میں آگئے۔سنیما اونرز اینڈ ایگزیبیٹرزایسوسی ایشن ا آف انڈیا (سی او ای اے آئی) کی جانب سے بھارت کی 4 ریاستوں میں پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد مہاراشٹرا، گجرات، گوا اور کرناٹک میں فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی لیکن اب پاکستانی فنکارفواد خان کی فلم میں شمولیت کے باعث نمائش پر پابندی کو فلم نگری کے نامور شخصیات نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ پر پابندی کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے جس پر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور سنیمامالکان کی تنظیم کو کرن جوہر اور راہول ڈھولکیا کے ساتھ انصاف اور فراخدلی کا مظاہرہ کرنے چاہیے کیوں کہ یہ فیصلہ جان بوجھ آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے وقت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات آپسمیں دوستانہ تھے لہٰذا فیصلے جذبات کی بجائے عقل سے کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…