ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

’’پاک بھارت کشیدگی ‘‘ دیا مرزا کا ایسا کا ایسا بیان جس نے بھارت کو ٹھنڈا کر دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) ایک ایسے وقت میں جبکہ زیادہ تر بولی وڈ سلیبرٹیز پاک۔ہندوستان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حامی نظر آرہے ہیں، دیا مرزا نے تصویر کا ایک بالکل ہی مختلف رخ پیش کیا ہے۔دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ایسی حب الوطنی جو نفرت کا پرچار کرے، حب الوطنی نہیں ہے، متحد ہوکر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور تقسیم سے ہم پیچھے رہ جائیں گے۔پاک۔بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا سیاستدان معاشرے کی خدمت کرنے کے بجائے اپنی حکومت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب کہ بولی وڈ کی نامور سلیبرٹیز پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حق میں بیان دے رہی ہیں، دیا مرزا کا یہ بیان ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔حال ہی میں بھارتی ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمارے اپنے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہمیں اپنے لوگوں کے ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے فرح کا مزید کہنا تھا کہ ’اْن کے پاس ایسا کیا ہے جو ہمارے پاس نہیں، میرا خیال ہے کہ ہم ان سے بہتر ہیں لہٰذا ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کام کریں گے۔اجے دیوگن بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان اور کرن جوہر جیسی بولی وڈ سلیبرٹیز جنھوں نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھائی، انھیں بھی انتہاپسند ہندو تنظیموں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…