بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شیوسینانے فواد خان کےلئے نئی پریشانی کھڑی کردی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اوربھارت میں کشیدہ صورتحال پیداہونے کے بعد ایک طرف مودی سرکار،بھارتی فوج نے پاکستان پرحملہ کرنے کی دھمکیاں دیں تودوسری طرف بالی ووڈکے کئی فنکاروں نے بھی بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کوکڑی تنقیدکانشانہ بنایااورایسی حرکتیں کی کہ دنیابھرمیں بھارت کاحقیقی چہرہ خود ہی دکھادیاکہ یہ سیکولر بھارت نہیں ہندوازم ہے اورپاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندوؤں اپنی اوچھی حرکتوں سے با ز نہ آئے اوربھارتی کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی پر بننے والی فلم میں سے پاکستانی اداکار فواد خا ن کے سین نکلوادیئے گئے۔ فلم کے ڈائریکٹر نے انتہا پسندوں کے دباؤاور فلم سے فواد خان کے سین نکالنے کی تصدیق کردی ہےاس فلم میں فواد خان ویرات کوہلی کا کردار نبھارہے تھے. بات صر ف پاکستانی فنکاروں تک محدود نہ رہی، بلکہ بھارتی مسلمان فن کار وں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا۔بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کو مسلمان ہو نے کی بنا پر سخت گیر ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے رام لیلہ نامی ڈرامے میں کام کر نے سے روک دیاٹائمز آف انڈیا نے اس پر تبصرہ کیا کہ رام لیلہ میں ، شیو سینا نے راون کا کردارادا کیا تھاجس پرشیوسینانے فلم کی بھارتی سینمائوں میں یہ فلم دکھانے پرانتہائی اقدام کی دھمکی دی تھی جس کے پیش نظرفوادخان کایہ کرکٹروالاسین فلم سے ڈراپ کردیاگیا۔

معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کو سچ بولنے کی پاداش میں سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں ہیں۔ لیکن رانی مکھر جی پہلے انڈین حکومت پر برسی لیکن اب پاک فوج کے حق میں بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رانی مکھر جی نے کہا کہ انہیں سچ بولنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ہوگا۔ مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں بھارتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں پاکستان آرمی سے نفرت کرنی شروع کر دوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان آرمی کے پرامن مشن کی حمایت کرتی ہیں اور جب تک پاکستان آرمی اپنے پر امن مشن میں کامیاب نہیں ہو جاتی وہ حمایت کرتی رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…