جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

معروف مسلمان بھارتی اداکار انتہا پسند ہندو جماشیو سینا کا نشانہ بن گئے‘ شرمناک اقدام

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہا پسند اور متعصب ہندوؤں کی ایک اور مسلمان دشمنی سامنے آگئی، معروف ہالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو اسٹیج ڈرامے رام لیلا میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔بھارت میں ہر سیاسی جماعت پاکستان دشمنی میں بازی لینے کے لئے ایک کے بعد ایک اوچھی حرکت کر رہی ہے کھبی پاکستان کے فنکاروں کو انڈیا سے نکالنے کی کھلے عام دھمکی دیتے ہے تو کھبی اپنے ہی فنکار کے خلاف اڑی حملے پر مزمت نے کرنے پر مقدمہ دائر کرانے پہنچ جاتے ہے ، شیوسینا ہو یا بجرنگ دل انہیں کوئی کام نہیں بس پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرنے اور بھارت میں پاکستان کی حمایت کرنے والے ان کی ہٹ لسٹ پر ہے۔مگر اس میں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا کیا قصور ہے جو پاکستان مخالف بیان دینے کے باوجود شیوسینا والوں کے دل میں جگہ نہ بنا سکے انتہا پسندوں نے مسلمان اداکار نواز الدین صدیقی کو اسٹیج ڈرامے رام لیلا میں کام کرنے سے روک دیا۔بھارت کے شہر مظفر نگر میں ڈراما اسٹیج ہونا تھا لیکن شیو سینا کے غنڈوں نے مسلمان اداکار کو شامل کرنے پر احتجاج کیا۔ بھارتی انتہا پسند جماعت کے خوف سے اب یہ کردار نواز الدین صدیقی نہیں ادا کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دو دن پہلے ہی ہندوؤں کو خوش کرنے کے لیے نواز الدین صدیقی نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے جانے کا مشورہ دیا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی اداکار ماہرہ خان نے بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کردار ادا کیا جب کہ فواد خان فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی لیکن بھارت میں بڑھتی ہوئی پاکستان دشمنی کے باعث اب دونوں فلموں پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے اور ان کی فلموں کی ریلیز روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگادی لیکن اب بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینما اونرز ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی او ای اے آئی) نے کل اجلاس طلب کیا ہے جس میں پاکستانی اداکاروں کی ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں پر پابندی کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے جس میں پاکستانی اداکاروں فواد اور ماہرہ نے اداکاری کی ہے۔دوسری جانب ایسوسی ایشن کے صدرنتین دتر کا کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جب کہ فیصلہ کرتے ہوئے عوامی خواہشات اورجذبات کو مد نظر رکھا جائے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…