جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان کے لئے آواز اٹھائی تو غنڈے گھر آ کر مار دیں گے‘‘

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران خان نے پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں پابندی سے متعلق کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کا الزام ’غنڈوں اور بدمعاشوں‘ پر عائد کردیا۔ایک طرف جہاں بولی وڈ کے کئی نامور اداکار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر آواز اٹھا رہے ہیں، وہیں عمران خان نے خاموش رہنے میں ہی اپنی عافیت جانی۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب ایک تقریب کے دوران عمران خان سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے تبصرہ مانگا گیا تو ان کا کہنا تھابدقسمتی سے ہم ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں آپ جب کسی حوالے سے اپنی آواز اٹھائیں تو غنڈے اور بدمعاش آپ کے گھر تک آکر آپ کو ماریں گے، میں اسی بات سے بچنا چاہتا ہوں، میرے پاس ان سب چیزوں کے لیے وقت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بولی وڈ کا ترجمان نہیں ہوں، میں اس ملک میں رہنے والا ایک عام شہری ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بولی وڈ اداکاروں نے پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں پابندی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ایک تقریب کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں تاہم انتہا پسند ہندو جماعت شیو سینا نے انہیں سبق سکھانے کی دھمکی دے دی تھی۔علاوہ ازیں اوم پوری نے جب پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں اور اوڑی حملے سمیت ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے خلاف آواز بلند کی تو ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں ان پر ’غداری‘ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ بولی وڈ کے کئی نامور اداکار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر آواز اٹھا رہے ہیں۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے معروف بالی ووڈ اداکار عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں آپ جب کسی حوالے سے اپنی آواز اٹھائیں تو غنڈے اور بدمعاش آپ کے گھر تک آکر آپ کو ماریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…