اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ثابت ہوگیا بھارت میں صرف انتہا پسندوں کی چلتی ہے،ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر شفقت امانت علی خان کے بعد پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔بھارت شہر گڑگاؤں میں عاطف اسلم کا کنسرٹ پندرہ اکتوبر کو طے تھاتاہم ہندو انتہا پسند تنظیم اخل بھارتیہ ہندو کرانتی دل کی دھمکیوں کے بعد کنسرٹ کو منسوخ کردیا گیا۔شہر کی ضلعی انتظامیہ نے بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ کے پیش نظرکنسرٹ کے منتظمین کو پروگرام ملتوی کرنے کا مشورہ دیا جسے منتظمین نے قبول کرتے ہوئے کنسرٹ منسوخ کردیا۔ اس سے قبل انتہاپسندوں کے دھمکیوں کے باعث پاکستانی فنکار علی ظفر، فواد خان، ماہرہ خان اور عمران عباس وطن واپس پہنچ آگئے ہیں۔دوسری طرف ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں آوازیں بلند ہورہی ہیں، کرن جوہر نے کہا پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، جبکہ سلمان خان، سیف علی خان اور جوہی چاؤلہ نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دیا۔