جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی فنکارو بھارت چھوڑ دو…. 48گھنٹے کا الٹی میٹم۔۔اچانک کھلبلی مچ گئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2016 |

ممبئی(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف پاکستان نے آوازکیا بلند کی توجہاں مودی سرکار آپے سے باہر ہوگئی تو وہیں دوسری جانب انتہا پسند ہندووں نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔اڑی واقعے کے بعد جہاں ایک طرف بھارت ہاتھ دھوکر پاکستان کے پیچھے پڑگیا ہے تو وہیں دوسری جانب ہندوانتہا پسند بھی بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فن کاروں چھوڑنے پر تیار نہیں اورایسا ہی ہوا ریاست مہاراشٹرا میں جہاں ممبئی میں بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ واقع ہے۔مہاراشٹرا کی ہندو انتہاپسند جماعت نرونیمن نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرانہوں نے بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج بھکتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
جن فنکاروں کوبھارت چھوڑنے کی دھمکی دی گئ ہے ان میں فواد خان ،علی ظفراورماہرہ خان سمیت کچھ دیگرفنکارشامل ہیں جبکہ ادھر پاکستانی فلم ایکٹر ان لاء میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اوم پوری بھارتی رویے پر پھٹ پڑے ۔ کنگ خان بھی فواد خان کی حمایت میں میدان میں آگئے ۔ شاہ رخ خان نے کہا فواد خان پر کیچڑ نہ اچھالی جائے ۔ پاکستانی اداکار کو سیاسی تناؤ کا شکار نہ بنایا جائے ۔ پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ فلم اے دل ہے مشکل اور رات باقی میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جبکہ ماہرہ خان فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…