بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کیا بالی وڈ اداکارہ جیا خان کو قتل کیا گیا ؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)معروف بولی وڈ اداکارہ جیا خان کی موت میں خودکشی کے امکان کو رد کردیا گیا۔ معروف بالی وڈ اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے کیس میں اہم موڑ آگیا۔ جیا خان کی موت سے متعلق یہ انکشاف سامنے آرہا ہے کہ ان کے موت کی بنیادی وجہ خودکشی نہیں تھی بلکہ جیا کو قتل کیا گیاہے۔ معروف برطانوی فرانزک ایکسپرٹ پینے جیمز نے اداکارہ جیا خان کی طبی اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کا جائزہ لیا ہے، اس دوران انہوں نے متعلقہ کمرے کی تصاویر کو بھی بغور دیکھا ہے۔پینے جیمز کا کہناہے کہ خودکشی کے بعد اداکارہ جیاخان کے ہونٹوں پر ظاہر ہونے والے رگڑ کی طرزکے نشانات منہ کے نزدیک طاقت کے بھرپور استعمال کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔برطانوی ماہر کا مزید کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ اور ہونٹوں پر پڑنے والے نشانات حملے کے باعث بننے والے زخموں سے مشابہت رکھتے ہیں جبکہ جیا کے ہونٹوں کے ذیلی حصے اور گردن کے نشانات بھی خودکشی کے نتیجے میں رونما ہونے والے زخموں سے مطابقت نہیں رکھتے۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…