پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

میں نے زندگی میں متعدد بار خودکشی کی کوشش کی اور۔۔۔

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی سپرہٹ اداکارہ نرگس کو حقیقی زندگی میں بہت درد کا سامنا کرنا پڑا۔ کشور ڈیسائی کی کتاب کے مطابق اداکارہ نے اپنی زندگی سے تنگ آ کر متعدد مرتبہ خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی۔نرگس کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی عظیم اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جس نے اپنی دلفریب اداکاری سے فلم بینوں کے دلوں میں اپنی چھاپ چھوڑی۔ نرگس نے سالوں تک بالی ووڈ فلموں پر راج کیا۔ نرگس نے 1 جون 1929ء کو اس دنیا میں آنکھ کھولی تو ان کے والدین نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ راشد رکھا۔ 1935ء میں فاطمہ نامی اس لڑکی نے فلم تلاش حق میں چائلڈ ایکٹریس کے طور پر اداکاری کی۔ تاہم 1942ء میں ہی انہوں نے فلم تمناء سے فلم انڈسٹری میں ہیروئن کی حیثیت سے قدم رکھ دیا تھا۔ 1949ء میں ہدایتکار محبوب خان کی فلم انداز کی کامیابی نرگس، راج کپور اور دلیپ کمار تینوں کے لئے کافی اہم ثابت ہوئی۔ انداز کے بعد راج کپور اور نرگس کی فلم برسات بھی ریلیز ہوئی۔
دونوں فلموں کی کامیابی سے راج کپور اور نرگس کی قسمت چمک گئی۔ دونوں نے ایک ساتھ تقریبا 16 فلمیں کیں۔ دونوں کی جوڑی کو فلموں میں بے حد پسند کیا جاتا تھا۔اداکارہ نرگس پردے پر جتنی الگ نظر آتی تھیں، حقیقی زندگی میں اتنے ہی درد کا انہیں سامنا پڑا۔ نرگس اور راج کپور کے معاشقہ کی خبر اس دور میں سب کی زبان پر تھی۔ دونوں ایک دوسرے سے محبت بھی کرنے لگے تھے، لیکن راج کپور پہلے سے شادی شدہ تھے۔ ان کی حقیقی زندگی عوام میں بحث کا موضوع بننے لگی۔ راج کپور کے خاندان کو جب اس بات کی خبر ملی، تو کافی ہنگامہ ہوا۔ اپنے خاندان کو بکھرتا دیکھ کر راج کپور نے آہستہ آہستہ نرگس سے دوری بنانی شروع کر دی۔ راج کپور کی اس بے رخی سے نرگس کافی پریشان رہنے لگیں۔ ?شور ڈیسائی کی کتاب کے مطابق اس کے بعد نرگس نے کئی مرتبہ خود کشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔ تاہم برے دور میں نرگس کی زندگی میں سنیل دت آ گئے۔ دونوں نے مدر انڈیا فلم میں ایک ساتھ کام کیا، جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…