پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سنجو بابا کی جیل سے رہائی کے بعد ان کی بالی ووڈ سے چھٹی ۔۔۔ مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت جنہوں نے اپنے پورے کرئیر میں منفرد قسم کے کردار ادا کیے اور مداحوں سے خوب داد بھی سمیٹی جب کہ جیل سے رہائی کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے خاصی امیدیں باندھی گئیں تھیں جو اب پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں پسند کیے جانے والے اداکارسنجے دت نے متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی اور مختلف قسم کے کردارنبھا کر خوب نام کما یا اور مداحوں سے خوب داد بھی سمیٹی تاہم سنجے دت کے 1993 میں ممبئی حملوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹ کر رہائی کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی فلموں میں انٹری کے حوالے شدت سے انتظار کیا جارہا تھا جو تاحال ممکن نہ ہوسکا۔اداکارکی رہائی کو 6 ماہ بیت گئے لیکن ان کی کسی بھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں کیا گیا جب کہ ان کی فلم ‘‘مارکو بھاؤ’’ کی کہانی پر بھی ابھی کام جاری ہے جب کہ ‘‘منا بھائی 3 کے حوالے سے بھی تاحال کچھ نہیں کیا گیا کیونکہ فلم کے ہدایتکار ‘‘راج کمار ہیرانی’’ اداکار کی زندگی پر مبنی فلم میں مصروف ہیں جس میں سنجو بابا کا مرکزی کا کردار رنبیر کپور ادا کرتے نظر آئینگے۔۔#/s#‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…