ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ ماڈل اور اداکارہ علیشا خان نے اپنے خاوند پر زدوکوب کرنے کا الزام عائد کر تے ہوئے تھانے میں درخواست دائر کر دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شادی کیلئے مذہب تبدیل کرنیوالی بالی ووڈ اداکارہ علیشا خان اپنے خاوند اور فلم پروڈیوسر لوو کپور کے مبینہ تشدد کے خلاف غازی آباد تھانے پہنچ گئیں اور زدوکوب کرنے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ اداکارہ نے اپنی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے خاوند کیساتھ غازی آباد میں کراسنگ ری پبلک پر کرائے کے فلیٹ میں رہتی ہے۔ تاہم اس کے خاوند نے ہوٹل میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اکیلا چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اداکارہ نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ لوو کپور اسے طلاق دینا چاہتا ہے مگر وہ اپنے رشتے کو تباہ نہیں کرنا چاہتی۔
غازی آباد پولیس انچارج کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ علیشا خان نے لوو کپور سے شادی کر نے کیلئے اپنا مذہب تبدیل کیا تھا۔ علیشا خان نے عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’’آئینہ ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
شادی کیلئے اسلام چھوڑنیوالی معروف اداکارہ کیساتھ بڑاہاتھ ہوگیا
26
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں