بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قائداعظم محمدعلی جناح کی ذات پرطنز،مومل شیخ بڑے تنازعہ کا حصہ بن گئی

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) بالی وڈ کی نئی فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کی پاکستان میں ریلیز روک دی گئی ہے فلم میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ اور مومل شیخ بھی کام کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی میں ایک لڑکی شادی کے دن اپنے گھر سے بھاگ جاتی ہے اور ایک ٹرک میں چھپ جاتی ہے جو بعد میں پاکستان جاتا ہے۔ پاکستان کے مرکزی سینسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن کے مطابق پہلے بورڈ کے چھ ارکان نے فلم دیکھی جن میں سے تین نے اسے منظور اور تین نے مسترد کیا۔ جس کے بعد نو رکنی فل بورڈ بیٹھا مگر اس فلم کے کچھ سین پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے۔بعد میں وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے سینسر بورڈ سے اس فلم کے سینسر کی کارروائی کی مکمل تفصیلات منگوا لیں۔جسے سینسر بورڈ نے فوری طور پر وزارتِ اطلاعات کو بھجوا دیا ہے۔یہ فلم جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کی پہلی فلم ہے اور وہ اس فلم سے بہت پر امید تھیں۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے بارے میں بھی کچھ طنزیہ جملے ہیں جبکہ چند ایک مقامات پر پاکستان کی تضحیک کی گئی ہے اور سینسر بورڈ کے قوانین کے تحت ایسی فلم یا ایسے مناظر کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان کے بقول پاکستانی عوام بھی اسے برداشت نہیں کریں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…