اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیف علی خان کے بیٹے کی دبنگ انٹری بالی ووڈ دنگ رہ گیا

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا 15 سالہ بیٹا ابراہیم خان خوبرو جوان بن گیا اور بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹشن‘‘ میں بطور چائلڈ ایکٹر فنی سفر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے اپنے والد سیف علی خان کے بچپن کا کردار ادا کیا جب کہ فلم میں ابراہیم کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا لیکن اس کے باوجود چھوٹے نواب نے دوبارہ کسی فلم میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھائے۔
نوجوان ابراہیم خان اپنی پڑھائی مکمل کرنے میں مصروف ہیں لیکن کھیلوں میں بھی دلچسپی کے باعث ٹینس کا شوق سے کھیلتے ہیں جب کہ اپنے معاشقوں کے باعث میڈیا کی شہ سرخیوں میں جگہ بناتے رہتے ہیں۔نامور فلمساز کرن جوہر ابراہیم خان کو فلمی دنیا سے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا ہے۔گزشتہ دنوں سیف علی خان کی 46 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں خاندان کے افراد نے شرکت کی جب کہ سالگرہ کی تقریب کے بعد سیف علی خان کے ساتھ ان کے بیٹے ابراہیم کی تصاویر بھی سامنے آئیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…