اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ کی کامیاب فلم ’ہیری پوٹر‘ تو سات حصوں پر مشتمل فلم تھی تاہم اس کے ناول پڑھنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ناول کے آٹھویں حصے ’ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ‘ کے بعد رائٹر جے کے رولنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مزید حصے بھی ریلیز کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تین مزید ناول اگلے ماہ ریلیز کیے جائیں گے، اس سیریز کو ’پوٹر مور‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے جو جے کے راولنگ نے تحریر کیے ہیں۔واضح رہے کہ اس ناول کے آٹھویں حصے کی ریلیز پر جے کے رولنگ نے کہا تھا کہ یہ اس سیریز کا آخری ناول ہوگا مگر اس کی مقبولیت دیکھنے کے بعد انہوں نے اس کا اختتام نہیں کیا۔سیریز کی آٹھویں کتاب میں دی ڈیتھلی ہولوز کے 19 سال بعد کے واقعات کو پیش کیا گیا تھا جس میں ہیری، رون، ہرموئنی وغیرہ کی اڈھیر عمری اور ان کے بچوں کی زندگیوں کو پیش کیا گیا ہے جو اپنے والدین کے ترکے کے باعث مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔بچوں میں مقبول اس جادوگر کی مزید کہانیاں اگلے ماہ 6 ستمبر کو ریلیز کی جائیں گی۔