اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

قائداعظم محمد علی جناح کی ذات پر طنز‘ پاکستانی اداکارہ کی انڈین فلم پاکستان میں بین

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک ایسی لڑکی کی ہے جو شادی کے دن اپنے گھر سے بھاگ جاتی ہے اور ایک ٹرک میں چھپ جاتی ہے جو بعد میں پاکستان جاتا ہے
بالی وڈ کی نئی فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کی پاکستان میں ریلیز روک دی گئی ہے فلم میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ اور مومل شیخ بھی کام کررہے ہیں۔پاکستان کے مرکزی سینسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن کے مطابق پہلے بورڈ کے چھ ارکان نے فلم دیکھی جن میں سے تین نے اسے منظور اور تین نے مسترد کیا جس کے بعد نو رکنی فْل بورڈ بیٹھا مگر اس فلم کے کچھ سین پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے۔انھوں نے بتایا کہ اس کے بعد وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے سینسر بورڈ سے اس فلم کے سینسر کی کارروائی کی مکمل تفصیلات منگوا لیں جسے سینسر بورڈ نے فوری طور پر وزارتِ اطلاعات کو بھجوا دیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ اب اس فلم کی نمائش کا فیصلہ وزارتِ اطلاعات کی جانب سے ہی کیا جائے گا جس پر سینسر بورڈ عمل کروائے گا۔یہ فلم جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کی پہلی فلم ہے اور وہ اس فلم سے بہت پْرامید تھیں۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے بارے میں بھی کچھ طنزیہ جملے ہیں جبکہ چند ایک مقامات پر پاکستان کی تضحیک کی گئی ہے اور سینسر بورڈ کے قوانین کے تحت ایسی فلم یا ایسے مناظر کو پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان کے بقول پاکستانی عوام بھی اسے برداشت نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…