ملتان(آئی این پی)مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدکی بے بسی،مالی حالات سے مجبور ہوکرایسی درخواست کردی کہ آپ بھی افسوس کریں گے،مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدنے قندیل کے سامان کی سپردگی کیلئے درخواست دائرکردی ہے۔قندیل کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس کی تحویل میں مذکورہ اشیاء پولیس کو مزید تفتیش کیلئے مطلوب نہیں ہیں،لہذا انہیں اب ہمارے سپردکردیا جائے۔ درخواست میں کہا ہے کہ قندیل کے پرس میں دو سونے کی بالیاں،50ہزار روپے اور کچھ درہم موجود تھے۔مذکورہ اشیاء پولیس کو مزید تفتیش کیلئے مطلوب نہیں ہیں ،لہذا انہیں اب ہمارے سپردکیا جائے۔