اسلام آباد /واشنگٹن(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان امریکیوں کی پسندیدہ ترین پاکستانی اداکارہ بن گئیں ۔یو ٹیوب چینل فومو ڈیلی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں 6 امریکیوں نے اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کا انتخاب کیا۔اس سیگمنٹ کا نام لائک دیم اور ان فالو رکھا گیا جس میں یہ لوگ اداکاراوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھ کر اس بات کا فیصلہ کررہے تھے کہ عائزہ خان، مہوش حیات خان، ماہرہ خان، صنم بلوچ اور ماورا حسین میں سے سب سے اچھی اداکارہ کون ہے؟رپورٹ کے مطابق عائزہ خان انہیں کافی شاہانہ مزاج کی حامل لگیں ٗ کچھ نے انہیں خوبصورت شہزادی بھی کہا۔ان کو یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ عائزہ کے مداحوں کے پاس ان کی ہر تصویر کیسے موجود ہوتی ہے جبکہ اداکارہ کا اپنا کوئی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود نہیں۔ویڈیو میں موجود خواتین کے مطابق مہوش حیات انہیں کسی ڈے کیئر ٹیچر جیسی نظر آئیں۔ایک اور نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ بھی بہت زیادہ متاثر کن نظر نہیں آیا۔ماہرہ کو تو سب نے ہی پسند کیا ٗایک کا کہنا تھا کہ یہ کسی ماڈل سے کم نہیں صنم بلوچ کو ویڈیو میں موجود نوجوانوں نے کافی سمجھدار قرار دیا۔ایک کا کہنا تھا کہ صبم بلوچ کے پاس موجود ملبوسات کافی منفرد ہیں۔ایک خاتون نے کہا کہ وہ صنم کے ساتھ شاپنگ پر جانا چاہیں گی۔ماورا حسین کو سب نے کافی اسٹائلش کہااور ان سب کیلئے زیادہ حیران کن بات یہ رہی کہ ماورا کہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کافی بڑی ہے۔کسی نے کہا کہ ماورا حسین انہیں امریکی گلوکارہ اریانہ گرانڈے کی یاد دلاتی ہیں۔