منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

محبت چیز ہے کیا جاناں ‘رنبیر چوری چھپے پھر کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئے

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور رنبیر کپور کئی برسوں تک ایکم دوسرے کی محبت میں گرفتار رہے تاہم رواں برس کے آغاز پر ان کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے لگے تاہم ان کے درمیان فاصلے ایک مرتبہ پھر کم ہورہے ہیں۔رواں برس کے آغاز پر کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان کئی برسوں پرانی دوستی ختم ہوگئی تھی اور اس کی وجہ کترینہ کے رنبیر کے ان کی پرانی محبت دیپیکا پڈوکون کے لیے اچھے جذبات رکھنا بتایا جاتا ہے۔ بالی ووڈ کی یہ معروف پریمی جوڑا رواں برس الگ ہوگیا تھا، کترینہ نے رنبیر کو منانے کی کئی کوششیں کیں لیکن رنبیر نے ہہر مرتبہ ہی ان کا ہاتھ جھٹک دیا لیکن خبریں یہ ہیں کہ کترینہ کی محبت یا رنبیر کی فلموں میں مسلسل ناکامی دونوں کو پھر سے قریب لارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل رنبیر اور کترینہ کے مشترکہ دوست جب باربی ڈول کے گھر گئے تو رنبیر کپور کو بھی وہاں موجود پایا، مشترکہ دوست رنبیر کپور کو وہاں دیکھ کر حیران رہ گئے لیکن کترینہ کے انداز سے ظاہر ہورہا تھا کہ رنبیر کی وہاں موجودگی اچانک یا غیر متوقع نہیں تھی۔واضح رہے کہ کترینہ اور رنبیر کی فلم جگا جاسوس کئی ماہ سے تیار ہے لیکن ان دونوں کے درمیان چل رہے تنازعے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہورہی تھے تاہم اب اسے آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیا جارہا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…