جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

راحت فتح علی کے بعد ایک اور پاکستانی مشہور گلوکار نے ارجیت سنگھ کی چھٹی کرا دی

datetime 1  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کی فلم’’فلائنگ جٹ‘‘ سیمعروف گلوکارارجیت سنگھ کے گائے ہوئے گیت کو نکال دیا گیا ہے جس کے بعد اب فلم کے لیے عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ناراضی مول لینا معروف گلوکار ارجیت سنگھ کو مہنگا پڑگیا ہے جس کے بعد ان کا کیرئیر زوال کا شکار ہے جب کہ گلوکار کی آواز میں گائے ہوئے گیت ’’جگ گھومیا‘‘ کو یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم’’سلطان‘‘ سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ راحت فتح علی خان نے گانا گایا تھا لیکن اب ایک اور بڑی فلم سے ان کی آواز کو نکال باہر کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار ٹائیگرشروف کی فلم ’’فلائنگ جٹ‘‘ کے میوزک ڈائریکٹر سچن جگر نے فلم کا ٹائٹل سانگ ارجیت سنگھ سے گنوایا لیکن ارجیت کی آواز پسند نہ آنے پر انہوں نے فلم ہدایتکار سے گلوکار بدلنے کا مطالبہ کیا جس پر فلم کا گیت اب عاطف اسلم گائیں گے جس کے لیے انہیں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔گلوکار ارجیت سنگھ کو کیرئیر میں دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے جس پروہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور فلم ڈائریکٹر سے گیت واپس لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ان کوششوں میں انہیں تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ گلوکار ارجیت سنگھ نے متعددبلاک بسٹر فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس میں کئی شہرہ آفاق گیت شامل ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…