اسلام آباد( آن لائن ) بھارتی گلوکارعدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع خان نے کہاکہ ملک میں موسیقی اور گلوکاروں کا مستقبل روشن ہے، مجھے بھارتی شہریت سے زیادہ پاکستانی ہونے پرفخر ہے، گلوکار، موسیقی کار، ہنرمند، دستکار کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے ،میرے والدنے ملک اورقوم کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے جنید سمیع خان نے کہا کہ فن موسیقی میں اپنا نام پیداکرنے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں اور آئندہ میرانیاوڈیو ’’اف یہ ادا ‘‘ریلزہوگا جس کی موسیقی عدنان سمیع خان نے ترتیب دی ہے۔
عدنان سمیع خان کی بھارت کی شہریت حاصل کرنے کے حوالے سے سوال پرانھوں نے کہا کہ عدنان سمیع خان عالمی شہریت یافتہ گلوکاراورموسیقارہیں انھوں نے جب بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی توبھارتی حکومت نے ان کی فنی خدمات کی بنیاد پرشہریت دیدی لیکن مجھے افسوس ہواکیونکہ ہماراملک پاکستان ہے میری نظرمیں بھارتی پاسپورٹ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں اورپاکستانی ہی رہوں گا کہ میراوطن میری پہچان ہے اوریہیں اپنے فن سے دنیا میں مقام بنانے کی کوشش کروں گا۔
عدنا ن سمیع کا بھا رتی شہر یت ملنے کے بعد بھائی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پا کستانی خو ش ہو جا ئے
30
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں