پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی معروف ادکا رہ نے بھارت کو خیر آباد کہہ دیا

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) فلم راک سٹار سے بھارتی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ نرگس فخری کے بارے میں خبریں ہیں کہ انہوں نے بالی ووڈ کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، دوسری جانب اداکارہ نے خبروں کی تردید کردی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری بالی ووڈ کو خیر باد کہہ کر امریکہ میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ خبریں ہیں کہ نرگس فخری اپنے دوست ادھے چوپڑا کے ساتھ ناطہ ٹوٹنے کے بعد کافی ڈسٹرب ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنی حالیہ فلموں ہاؤس فل تھری اور اظہر کی پرموشنز میں بھی حصہ نہیں لیا اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر امریکہ جا بیٹھی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ان کا بھارت واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ان خبروں میں کتنی حقیقت ہے، اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا لیکن اگر یہ سچ ہوا تو اس سے نرگس فخری کے مداحوں کو سخت دھچکا لگے گا کیونکہ وہ اظہر اور ہاؤس فل تھری کی کامیابی کے بعد انہیں مزید فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں دوسری جانب اداکارہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکہ میں اپنے ایک پراجیکٹ کیلئے رکی ہوئی ہیں جلد واپس آکر اپنی زیر تکمیل فلم کی شوٹنگ مکمل کرونگی بولی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ واضح رہے کہ نرگس فخری کی اگلی فلم ‘بنجو’ رواں سال 23 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…