ممبئی(این این آئی) بھارتی مقامی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ کی اداکارہ پوجا ایچ نے خود کو آگ لگانے کے بعد چار روز تک زندگی و موت سے لڑتے لڑتے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ٹالی ووڈ اداکارہ پوجا ایچ شادی شدہ تھیں اورانہیں سسرال کی جانب سے فلموں میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتا تھا اورجب سسرالیوں نے انہیں فلم میں کام کرنے سے روکا تو انہوں نے غصے میں آکر خود کو آگ لگالی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتام منتقل کیا گیا تھا جہاں 4 روز تک زندگی و مو ت کی کشمکش مبتلا رہنے کے بعد اداکارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا تھا جس کے باعث انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔دوسری جانب اداکارہ کے والدین نے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا ہے جس کے بعد کولکتہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔