ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے نوجوان سپر اسٹار ورن دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ڈشوم‘‘ کی تشہیر کے لیے پاکستان کے معروف گلوکار طاہر شاہ کے گیت ’’مین کائنڈ اینجل‘‘ کاروپ دھار کر دھوم مچا دی ہے۔پاکستان کے گلوکارطاہر شاہ کے گیت ’’آئی ٹو آئی‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جسے بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی پسند کیا تھا جب کہ اداکاررنویر سنگھ نے ہریتھک روشن کے چیلنج پر’’آئی ٹو آئی ‘‘ کا روپ دھار کرڈب میش وڈیو بھی شیئر کرائی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب طاہر شاہ کے گانے ’’مین کائنڈ اینجل‘‘ نے بھی بالی ووڈ میں دھوم مچادی ہے۔بالی ووڈ کے نوجوان اسٹار ورن جنید دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ڈشوم‘‘ کی تشہیر کے لیے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ میں شرکت کی جہاں انہیں پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے گیت ’’مین کائنڈ اینجل‘‘ کا روپ دھارنے کاچیلنج دیا گیا جس پر نوجوان اداکار نے ’’اینجل‘‘ کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا جب کہ اداکار کے ’’اینجل‘‘ روپ کو سوشل میڈیا پے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور نامور فلمساز کرن جوہر نے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوان اداکار کے روپ کی تعریف کی ہے۔
آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کا ’’اینجل‘‘ کا روپ بھی بالی ووڈ میں چھا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































