ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش رواں سال دسمبر میں متوقع ہے تاہم اداکارہ میڈیا پر اس حوالے سے ہونے والی رپورٹنگ کی وجہ سے خاصی ناراض ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور خان سے بار بار سوال کیا جارہا ہے کہ کیا وہ ماں بننے کی وجہ سے بولی وڈ سے کچھ عرصے کا وقفہ لیں گی تاہم اداکارہ کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔کرینہ اپنی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ بھی اسی دوران کریں گی جس پر ان کا کہنا ہے کہ کسی کو اس پر تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔کرینہ کا کہنا تھا کہ میں ماں بننے والی ہوں اور اس کے لیے وقفہ کیوں لوں؟ یہ بہت عام بات ہے، میڈیا کو ایسی رپورٹنگ کرنا بند کرنی چاہیے، میرے ساتھ الگ طرح سے برتاؤ کرنا بند کریں، کسی کو مسئلہ ہے تو میرے ساتھ کام نہ کرے، یہ کوئی قومی حادثہ نہیں ہے، ہم 2016 میں رہ رہے ہیں 1800 کے دور میں نہیں، شاید اْس وقت کے لوگ بھی ایسا برتاؤ نہیں کرتے ہوں گے جیسا آج کل میڈیا کرتا ہے۔کرینہ کا مزید کہنا تھا، ’میں تھک چکی ہوں اس طرح کی خبروں سے، لوگوں کو اسے ایک پیغام کی طرح لینا چاہیے کہ ماں بننا یا فیملی کا آپ کے کیرئیر سے کوئی تعلق نہیں۔کرینہ کپور خان بہت جلد ہدایت کار ریہا کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی، اس کے علاوہ وہ 18 برانڈز کے اشتہارات کی شوٹنگ بھی جلد کریں گی۔
میرے ماں بننے کی خبر کو تماشا نہ بنایا جائے، کرینہ کپور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































