ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ نگری میں قدم جمانے والے پاکستانی اداکار فواد خان دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور سونم کپور کے بعد اب اپنی نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی اداکار فواد خان کی مقبولیت تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور انہیں ایک کے بعد ایک فلم آفر کی جارہی ہے، سونم کپور کے ساتھ فلم خوبصورت سے بالی ووڈ نگری میں قدم رکھنے والے فواد خان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں جاندار اداکاری کو دیکھتے ہوئے کرن جوہر نے انہیں کترینہ کیف کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم کے لئے بھی کاسٹ کرلیا ہے۔معروف ہدایت کار کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم کے ہدایت کار ادیتیا دھرہوں گے جب کہ کرن جوہر اداکار فواد خان کی جاندار اداکاری کیاتنے معترف ہوگئے کہ وہ انہیں اپنی فلم کے لئے خاص اہمیت دینے لگے ہیں۔دوسری جانب فواد خان نئی آنے والی فلم ‘‘اے دل ہے مشکل میں’’ ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما شامل ہیں۔