بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان سے کوئی اختلاف نہیں وہ میرا چھوٹا بھائی ہے‘ سنجے دت

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سلمان خان سے اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے سلو میاں کو چھوٹا بھائی قرار دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی رہائی کے بعد سے ہی سلمان خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں جب کہ دونوں اداکار کئی تقریبات میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے لیکن اب سنجو بابا نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔سنجے دت کا سلمان خان سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان سے اسپین کے شہر میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی اس لیے میڈیا اپنی مرضی کے مطابق منفی خبریں بنانا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان میرا چھوٹا بھائی ہے اور جلد ہی میرے لیے فلم ’’سلطان‘‘ کی اسکریننگ کا اہتمام کرے گا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ’’چل میرے بھائی‘‘،’’ساجن‘‘ اور ’’سن آف سردار‘‘ شامل ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…