بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کے قتل کی ایف آئی آر میں پی پی سی دفعات بھی شامل ،مقتولہ ماڈل کے والدین قاتل بھائی کو معاف نہیں کرسکیں گے

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی ایف آئی آر کو ناقابل معافی ایف آئی آر میں تبدیل کردیا گیا جس کے بعد مقتولہ ماڈل کے والدین اسکے قاتل بھائی کو معاف نہیں کرسکیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق کیس کی تفتیش کرنے والے سینئر پولیس آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قتل کے مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 305 اور 311 بھی شامل کردی گئی ہیں۔ایڈووکیٹ بلک شیر کھوسہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دفعات کا مقدمے میں شامل کیا جانا خوش آئند ہے جس کے بعد ورثا ء اور قاتل کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا۔اب ریاست ہی شکایت کنندہ بن چکی ہے اور اب قتل کا مقدمہ ریاست کی طرف سے چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو ہفتہ کے روز ملتان کے علاقے کریم آباد میں انکے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ان کے والد نے دعوی کیا تھا کہ قندیل کو ان کے بیٹے وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…