ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں آج کل لوگوں کی زندگیوں پر فلم بنانے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے مگرسپراسٹار سلمان خان ایسا بالکل نہیں چاہتے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ڈائریکٹر کو اپنی زندگی کی کہانی فلمی پردے پر بیان کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘میری سوانح حیات میں متعدد افراد مرجائیں گے‘کوئی بھی کسی فلم میں میری زندگی کے کردار سے انصاف نہیں کرسکتا۔بالی ووڈ کے سلطان کے خیال میں میری زندگی بہت بیزار کن ہے، کوئی بھی ایسی بیزار کن زندگی پر فلم بنانا نہیں چاہے گا۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ میری سوانح حیات میں متعدد افراد مرجائیں گے۔یہ واضح نہیں کہ ان کا اشارہ 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس کی جانب ہے، جس میں ایک بے گھر شخص ہلاک اور دیگر متعدد اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب سلمان خان کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی جہاں وہ سو رہے تھے۔
بولی وڈ اسٹار کو دسمبر 2015 میں تمام الزامات سے بری کردیا گیا تھا مگر اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔سلمان خان کی زندگی میں اس سے ہٹ کر بھی متعدد تنازعات ابھر کر سامنے آئے، جس نایاب جانوروں کا شکار، ایک سابق مس ورلڈ پر حملہ اور حال ہی میں ریپ ویمن کا بیان وغیرہ۔پھر بھی اداکار کا اصرار ہے کہ ان کی زندگی بڑی اسکرین کے لیے بیزار کن ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی کو اپنی زندگی پر فلم بنانے دیں گے، تو ان کا کہنا تھا کہ نہیں کبھی نہیں، کیونکہ کسی کو اس کا اسکرپٹ تحریر کرنا ہوگا اور جو یہ تحریر کرسکتا ہے وہ صرف میں یا میرے بھائی بہن ہی ہوسکے ہیں، اور وہ بھی سب کچھ نہیں جانتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ کوئی بھی کسی فلم میں ان کی زندگی کے کردار سے انصاف نہیں کرسکتا۔
کسی کو بھی کبھی بھی یہ فلم نہیں بنانے دوں گا سلمان خان نے واضح انکار کر دیا
18
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں