ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آخری دم تک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرتارہونگا‘گلوکارشوکت علی

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکار شوکت علی علاج معالجے کے بعد ابوظہبی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ شوکت علی امریکا جا رہے تھے کہ دوران سفر طبعیت کی خرابی کے باعث انہیں علاج کیلئے ابوظہبی رکنا پڑا۔لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گلوکار شوکت علی نے کہا کہ اللہ نے نئی زندگی دی ہے آخری دم تک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرتارہونگا۔گلوکار شوکت علی کنسرٹ میں شرکت کیلئے براستہ ابو ظہبی امریکہ جارہے تھے کہ اچانک ابوظہبی ائیر پورٹ ان کی طبعیت خراب ہو گئی اور انہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی۔ وہ ابوظہبی کے اسپتال میں زیر علاج رہے۔ طبعت بحال ہونے پر شوکت علی پی آئی اے کی پرواز پی کے ٹو سکس فور کے ذریعے لاہور واپس پہنچے۔لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری اور عبدالستار ایدھی کی وفات بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے ان کو نئی زندگی ملی ہے اور وہ آخری دم تک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرتے رہے ہیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…