ملتان(آئی این پی)مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کو گلا دباکرقتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ملتان میں غیرت کے نام پر اپنے بھائی کے ہاتھوں کے قتل ہونے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کا پوسٹ مارٹم نشترہسپتال ملتان میں مکمل کرلیا گیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔قندیل بلوچ کی گردن پر ناخنوں کے نشانات بھی موجود تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماڈل کو 15سے36گھنٹے قبل قتل کیا گیا۔دوسری طرف مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے معدے کے اجزاء تجزیے کیلئے فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوادئیے گئے۔