جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کاملزم بھائی کہاں رہتا تھا اور کیا کرتاہے؟سب سامنے آگیا

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ کا قتل،پولیس کی فورنزک اور دیگر اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ٗ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے نشترہسپتال منتقل کردی گئی، مظفرآباد رورل ہیلتھ سنٹر کی لیڈی ڈاکٹر پوسٹ مارٹم کریں گی پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ عید سے ایک روز قبل اپنے بیمار والد کیلئے ملتان آئی تھی،اس نے 20ہزار روپے میں گرین ٹاؤن مظفرآباد میں کرائے پرمکان لے رکھاتھا،اس کے والد اور والدہ بھی اس کے ہمراہ تھے۔جمعہ کی رات تقریباً آٹھ بجے اس کا بھائی ڈیرہ غازی خان سے ملتان پہنچا ٗقندیل بلوچ گھر کے ایک کمرے میں سوئی ہو ئی تھی ٗ اس کاوالد ،والدہ اور ملنے کیلئے آنے والا بھائی گھر کی چھت پر سو گئے۔تقریباً رات تین بجے اس کابھائی چھت سے اس کے کمرے میں آیا اور مبینہ طورپر گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا،بعدازاں قندیل بلوچ کا موبائل فون اور رقم لیکر فرارہوگیا،صبح دس بجے جب قندیل بلوچ کمرے سے باہرنہ نکلی تو اس کے والد نے اس کاپتہ کیاتو وہ مردہ حالت میں پڑی تھی جس پر پولیس تھانہ مظفرآباد کو اس کے والد محمد عظیم نے اطلاع دی ۔وقوعہ کے بعد قندیل بلوچ کابھائی وسیم غائب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔قندیل بلوچ کاملزم بھائی ڈیرہ غازی خان میں موبائل شاپ کامالک ہے۔پولیس کے ساتھ ساتھ خفیہ اداروں نے بھی ملزم وسیم کے سراغ کیلئے موبائل فون ریکارڈ سے مدد لینا شروع کردی اور پولیس کی ٹیمیں بھی وسیم کی گرفتاری کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…