بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کو بشریٰ انصاری نے کیوں نکال دیا تھا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )بھائی کے ہاتھوں غیر کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ اس وقت سب سے پہلے میڈیا کی نظروں میں آئیں جب انہوں نے نجی چینل پر گلوکاری کے ایک مقابلے میں آڈیشن دیا تاہم اس پروگرام کی جج بشری انصاری نے انہیں مقابلے سے ہاتھ پکڑ کر باہر نکال دیا تھا۔قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا جنہیں پاکستان میں 2014 میں اس وقت شہرت ملی جب ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ سوال کرتی ہوئی نظر آئیں،’’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘‘۔اس کے بعد انہوں نے قندیل بلوچ آفیشل کے نام سے اپنے فیس بک پیج پر کئی متنازعہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن پر تنقید بھی کی گئی جبکہ ان کے مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو ماڈل کی آزادی قرار دیتے تھے۔قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کئی طریقے آزمائے، جن کا وہ برملا اظہار بھی کرتی تھیں۔وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کی خواہشمند تھیں اور ریحام خان سے طلاق کے بعد انہوں نے عمران خان کیلئے کئی ویڈیوز بھی بنائیں۔ماڈل نے رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کی فتح کے حوالے سے بھی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔انہوں نے پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی کے لیے بھی ویڈیو پیغام دیا تھا کہ اگر وہ بھارت سے میچ جیت کر آئیں گے تو وہ اپنے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…