مظفر گڑھ(این این آئی)قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین نے قابل تحسین قدم اُٹھالیا،ہمارے ساتھ جو بھی ہوا میں اس سب پر اس کو معاف کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ بھی اس کی مغفرت کرے،شوہر کا بیان،قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین نے قندیل بلوچ کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق شوہر نے درد بھری آواز میں قندیل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ وہ صرف ڈیڑھ سال رہی ،بعدازاں ان سے قابل ذکر رابطہ نہ رہاجس کی وجہ سے ان کی حالیہ زندگی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ جو بھی ہوا میں اس سب پر اس کو معاف کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ بھی اس کی مغفرت کرے۔