اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف متنازعہ ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا قتل، قندیل بلوچ کا اہم وڈیو پیغام ۔ تفصیل کے مطابق قندیل بلوچ نے اپنے قتل سے کچھ عرصہ قبل وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مجھے پاکستانی لوگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں اور اس کے بعد کہتے ہیں کہ مر کیوں نہیں جاتی۔ یہ پاکستانی عوام کا ڈبل سٹینڈرڈ ہے۔ اگر قندیل بلوچ مر گئی تو 100 سال تک پاکستان میں دوسری قندیل بلوچ نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو سگے بھائی نے قتل کر دیا تھا۔ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں۔قندیل بلوچ نے گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیا ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔ قندیل بلوچ کی ڈیڈ باڈی کمرے میں ہی موجود ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل قندیل بلوچ کو سکیورٹی خدشات موجود تھے جس پر انہوں نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی بھی مانگی تھی مگر انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
If Qandeel Baloch died, No Qandeel Baloch Will… by Newsentertainmentpk1